Draft

سلمان خان نے بچہ گود لینے کی منصوبہ بندی کر لی

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ خاننےاپنی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچہ گود لینا چاہتے ہیں۔بالی ووڈ میں ان دنوں بچوں کو گود لینے کا رواج نکل پڑا ہے ، بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے نہ صرف بچے گود لیے بلکہ سروگیسی کے عمل کے ذریعے بھی والدین بنے ، جن میں کرن جوہر، شاہ رخ خان اور عامر خان وغیرہ شامل ہیں، حال ہی میں سنی لیونی نے ایک ڈھائی سال کی یتیم بچی کو گود لے کر اس کی زندگی سنوارنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اب سلمان خان نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دو یا تین سالوں میں بچہ گود لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سلمان خان بھارت کے سب سے زیادہ چاہے جانے والے کنوارے ہیں جن کا نام متعدد بار مختلف حسیناؤں کے ساتھ جوڑا گیا جن میں لولیا وینتر، کترینہ کیف، ایشوریا رائے، زرین خان کے نام قابل ذکر ہیں ، یہاں تک کہ لولیا وینتر کے ساتھ سلمان کی شادی کی افواہیں بھی میڈیا میں زیر گردش رہیں، جبکہ سلمان کی بچوں سے محبت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ اپنے بھانجے آہل سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے والدین چاہتے ہیں کہ سلمان جلدی سے شادی کرلیں لیکن سلمان نے اپنے مستقبل کی کچھ اور منصوبہ بندی کررکھی ہے ، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان نے اپنے ارادے ظاہر کرتے ہوئے کہا وہ بچہ گود لینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔دوسری طرف بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے شوہر ایک بچی کو گود لے چکے ہیں اور یوں کہیے کہ سنی لیون ماں بن چکی ہیں تو بے جا نہ ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button