سلمان اور کترینہ کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی جھلک
سالوں کے فاصلے مٹ گئے، بچھڑے دوست پھر مل گئے، سلمان خان اور کترینہ کیف فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں پھرایک ساتھ نظر آئیں گے،فلم کی نئی جھلک منظر عام پرآگئی۔
بالی ووڈ کے سلطان اور باربی ڈول کترینہ کیف کئی سالوں کی جدائی کے بعد پھر سے دوست بن گئے ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی پرانی دوست اور محبوبہ کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہورہے۔
بالی ووڈ انڈسٹری کو زبردست بزنس دینے والی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اوراس کے پہلے حصے کی شوٹنگ آسٹریا میں مکمل کرلی گئی ہیں جس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔
’ایک تھا ٹائیگر‘ کی سیکوئل فلم کا نام ‘ ’ٹائیگرزندہ ہے‘ رکھا گیا ہے جب کہ فلم بھی وہیں سے شروع کی جائے گی جہاں پہلی فلم کا آخری منظرختم ہوا تھا۔
اس فلم میں سلمان خان ٹائیگر کا جبکہ کترینہ زویا کا کردارنبھاتی نظر آئیں گی، واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔