انٹرنیشنل
سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے مسائل بڑھیں گے۔ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے مسائل بڑھیں گے۔ عالمی ادارے کی ساکھ اور قانونی حیثیت بہتر بنانے کے لیے منتخب ارکان میں اضافہ کرنا ہوگا۔
بین الحکومتی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے سلامتی کونسل کی غیر فعالیت بڑھے گی، جمہوری اور نمائندہ طرز کے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچے گا، مستقل ارکان میں اضافہ سلامتی کونسل کی کارکردگی کو تباہ کر دے گا۔
واضح رہے کہ بھارت، برازیل، جاپان اور جرمنی نے مستقل ارکان کی تعداد بڑھا کر 10 کرنے پر زور دیا ہے،جبکہ پاکستان اور اٹلی کی زیر قیادت گروپ نے مستقل ارکان میں اضافے کی مخالفت کی ہے۔