ایڈیٹرکاانتخاب

سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے،ملیحہ لودھی

نیویارک(نیوز وی او سی آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اصلاحات اور شفاف نمائندگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیاجائے۔
اقوام متحدہ میںسلامتی کونسل ریفارمزپربین الحکومتی مذاکرات میں اظہارخیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ منصفانہ نمائندگی کی ضرورت سے انکارنہیں کیاجاسکتا،ان کا کہناتھا کہ 1945 کے دوران سلامتی کونسل میں 20 فیصد نمائندگی تھی جو8 فیصدرہ گئی ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا،ان کا کہناتھا کہ کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے سے منصفانہ نمائندگی نہیں ہو گی،غیر مستقل نشستوں میں اضافہ اقوام متحدہ کے منشور کا تقاضا ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا،روس،چین،برطانیہ اورفرانس سلامتی کونسل کے مستقل ممبرہیں،دیگر10 غیرمستقل ارکان کا انتخاب 5گروپوں میں 2 سال کےلئے ہوتاہے،ان کا کہناتھا کہ سلامتی کونسل میں توسیع اتفاق رائے سے ہونی چاہئے، پاکستان کونسل میں منصفانہ توسیع کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button