سعودی ولی عہد کا بیان: پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیرمقدم کریں گے

سعودی ولی عہد کا بیان: پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیرمقدم کریں گے

تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی اور تعلقات میں بہتری کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ہر مثبت قدم کی حمایت کی جائے گی۔

ریاض میں گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا کہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے امریکی صدر کی کوششیں قابل ستائش ہیں، اور وہ پاکستان و بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خلیجی ریاستوں اور امریکا کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

محمد بن سلمان نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے ایک جامع اور دیرپا حل تلاش کرنا اولین ترجیح ہے، اور وہ اس حوالے سے امریکا کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں