سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ذاتی رنجش کے باعث شہزادہ ولید بن طلال کو گرفتار کرنے کا حکم دیا
ریاض 7 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی ولی عہد اقتدار پر اپنے کنٹرول کو مضبوط کرنے کیلئے سعودی خاندان کے دیگر افراد کو سائڈ لائن کر رہے ہیں: یورپی سیاسی مبصرین
یورپی سیاسی مبصرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ذاتی رنجش کے باعث شہزادہ ولید بن طلال کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 روز کے دوران سعودی شاہی خاندان کے افراد کی گرفتاریوں کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے معروف اینکر شاہزیب خانزادہ نے بتایا ہے کہ آزادی یورپی سیاسی مبصرین کی رائے میں یہ تمام کاروائیاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اقتدار پر اپنے قبضے کو مضبوط کرنے کیلئے کر رہے ہیں۔
سعودی ولی عہد اور شہزادہ ولید بن طلال کے درمیان انتہائی کشیدہ تعلقات تھے۔ شہزادہ ولید بن طلال ہی وہ شخص تھے جنہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بنانے کی مخالفت کی تھی۔ اسی باعث ان پر کرپشن کے الزام لگا کر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد اقتدار پر اپنے کنٹرول کو مضبوط کرنے کیلئے سعودی خاندان کے دیگر افراد کو سائڈ لائن کر رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد ایک ایک کرکے خاندان اور ملک میں موجود اپنے تمام مخالفین کا پتا صاف کر رہے ہیں۔