سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، اور انسانی امداد کی فراہمی پر اتفاق کیا۔ وی او سی اردو

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
بین الاقوامی: مشرق وسطیٰ کی اہم خبریں
تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
سعودی عرب 🇸🇦
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، اور انسانی امداد کی فراہمی پر اتفاق کیا۔
وی او سی اردو
اسرائیل 🇮🇱
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کے معاملے پر امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور مذاکراتی ٹیم کے ساتھ طویل ملاقاتیں کیں۔
وی او سی اردو
امریکہ 🇺🇸
ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اسرائیل نہیں جائیں گے۔
وی او سی اردو
غزہ 🇵🇸
اسرائیلی بمباری سے آج غزہ میں شہادتوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی، جس نے علاقے کو ایک اور خونریز دن سے دوچار کر دیا۔
وی او سی اردو
فرانس 🇫🇷
فرانسیسی صدر نے اعلان کیا ہے کہ سیزر کے تیار کردہ تمام ٹرک ماونٹڈ آرٹلری سسٹمز 2025 میں یوکرین کو منتقل کیے جائیں گے۔
وی او سی اردو
ترکی 🇹🇷
صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی تباہی کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے۔
وی او سی اردو
برطانیہ 🇬🇧
برطانیہ نے پورے یورپ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیل سے غزہ کے تمام کراسنگز فوری کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
وی او سی اردو
قطر 🇶🇦
قطر نے امریکہ سے 200 بلین ڈالر مالیت کے 160 بوئنگ طیارے اور MQ-9 ڈرونز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
وی او سی اردو
اسرائیل 🇮🇱
عبرانی ذرائع کے مطابق ٹرمپ، قطر کے امیر، وائٹیکر اور ایڈم بولر کے ساتھ بند کمرے میں غزہ پر اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور امداد پر بات ہوئی۔
وی او سی اردو
اسرائیل 🇮🇱
اخبار ہاریٹز کے مطابق ایگور ویونی، وہ اسرائیلی پولیس اہلکار جس نے 7 اکتوبر کی صبح 13 فلسطینی شہید کیے تھے، نے خودکشی کر لی۔
وی او سی اردو
یوراگوئے 🇺🇾
دنیا کے غریب ترین صدر مانے جانے والے ہوزے موجیکا کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ سادگی کی علامت تھے اور اپنی دولت غریبوں میں بانٹ دی تھی۔
وی او سی اردو
میانمار 🇲🇲
منگڈاؤ کے فاران فرو گاؤں میں اراکان آرمی نے تمام دیہاتی مسلمانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا اور سامان لوٹ لیا۔
وی او سی اردو
بھارت 🇮🇳
بھارتی حکومت نے 43 روہنگیا مہاجرین کو خطرناک پانیوں میں چھوڑ دیا، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ اقدام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k