انٹرنیشنل

’سعودی نائب ولی عہد بادشاہ بننے کیلئے اپنے والد کو نشانہ بناسکتے ہیں‘ ایک ایسی شخصیت نے سنگین ترین بات کہہ دی کہ بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات پہلے ہی سخت کشیدہ تھے لیکن ایک اہم ایرانی شخصیت کی جانب سے ایک ایسا ہنگامہ خیز بیان جاری کردیا گیا ہے کہ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بدترین تلخی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
ا خبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایرانی نیوز ایجنسیوں فارس اور تسنیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی نے بدھ کے روز جاری کے گئے ایک بیان میں کہا کہ سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان اقتدار کے لئے اس قدر بے تاب ہیں کہ وہ بادشاہ بننے کے لئے اپنے والد (موجودہ فرمانروا شاہ سلمان) کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی نے یہ بات شام میں مارے جانے والے ایرانی جرنیل کے لئے منعقد ہونے والی تعزیتی تقریب میں کہی۔
سعودی عرب میں شیعہ سکالر شیخ نمر النمر کی پھانسی کے بعد ہوا۔ شیعہ سکالر کی سزائے موت کے خلاف ایران میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ مشتعل مظاہرین نے دارالحکومت میں سعودی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا جبکہ مشہد شہر میں سعودی قونصلیٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان واقعات کے جواب میں سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئیے جبکہ متعدد دیگر عرب ممالک نے بھی ایران کے ساتھ تعلقات منقطع یا محدود کرلئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات پہلے ہی نازک تھے مگر اس متنازعہ بیان نے خطرے کو نئی سطح پر پہنچادیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button