سعودی میں مقیم خواتین کے غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنسوں کی تبدیلی کے لیے 21مراکز قائم
ریاض (اے پی پی ) سعودی اور غیر ملکی خواتین کے لیے بیرون ملک سے حاصل شدہ لائسنسوں کی تبدیلی کے لیے 21مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ وہ سعودی یا غیر ملکی خواتین جن کے پاس بیرون ملک کا ڈرائیونگ لائسنس ہے وہ آن لائن رابطہ کرکے وقت لے سکتی ہیں۔ طے شدہ وقت پر انہیں مرکز آنا ہوگا جہاں ان کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ کامیابی کی صورت میں انہیں غیر ملکی لائسنس کی جگہ سعودی لائسنس جاری کیا جائے گا۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے لائسنس کے حصول کے باوجود خواتین کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں خواہش مند خاتون کو اجازت یافتہ ڈرائیونگ سکول بھیج دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی لائسنس جاری کرنے سے پہلے اس بات کا یقین کیا جائے گا کہ خاتون کو ٹریفک اشاروں کا علم ہے۔یہی نہیں گاڑی کے اہم پارٹس کے متعلق بھی بنیادی آگاہی ہے اس کے ساتھ ساتھ گاڑی پارک کرنے کی مہارت بھی ضروری ہے