رنگ برنگ
سعودی ماہرین نے معدوم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کرلیا
ریاض (نیوز وی او سی آن لائن)سعودی عرب میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے معدوم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کیاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی جیالوجیکل سروے کے ماہرین نے نافود کے صحرائی علاقے میں معدوم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کیاہے ۔اس ٹیم میں برطانیہ،جرمنی اورسپین کے ماہرین بھی شامل تھے ۔
سعودی جیالوجیکل سروے سے وابستہ ڈاکٹر زبیر بن عبدالحفیظ نے بتایا کہ ہاتھی کا یہ نایاب دانت ایک قدیمی جھیل کی باقیات سے ملا ہے اوریہ اچھی حالت میں ہے ۔انہوں نے کہا ہاتھی دانت کی مدت کا تعین کیا جارہاہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ہاتھیوں کی یہ نسل اب معدوم ہوچکی ہے ۔