انٹرنیشنل

سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی: اقوام متحدہ

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے امدادی کاموں کے نگران ایک ادارے کے ایک اہلکار نے کہاہے کہ سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے لیے امدادی پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے6 نومبر سے یمن کی فضائی اور بحری ناکہ بندی کر رکھی ہے لیکن فی الحال اردن کے دارالحکومت عمان اور صنعاء کے درمیان یہ پروازیں اقوام متحدہ کی نگرانی میں شروع کی جائیں گی۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کاموں کے ادارے کے ترجمان ڑینس لیرکے نے صحافیوں کو بتایا کہ عمان سے ان پروازوں کا سلسلہ آج 25نومبر سے شروع ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق جبوتی اور یمن کے درمیان بھی سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایسی پروازیں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button