انٹرنیشنل

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں طوفانی ہواؤں نے کہرام مچادیا-

دمام :-2 جون
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا
سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ہونے والے دو بڑے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ جب کہ ان میں سے کچھ افراد شدید زخمی ہیں۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق یہ دو حادثات شام دمام۔الاحساء ایکسپریس وے جو کہ دمام انڈسٹرئیل ایریا 2 کے نزدیک پیش آئے۔ بروز بدھ کی شام ہونے والی گاڑیوں کے تصادم میں 20 گاڑیاں شامل تھیں۔
ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔
رواں ہفتے بدھ سے مشرقی صوبے خاص طور پر دمام ، دھاران ، قطیف ، جبیل ، راس الخیر اور احساء کے مضافات میں تیزہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
دوسری جانب بروز پیر میٹرولوجی اور ماحولیاتی ادارے سعودی نے مشرقی صوبے میں گرد آلود تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی تھی۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے عوام کو وارننگ جاری کرتے ہوئےکہا تھا کہ ان گرد آلود ہواؤں کے باعث مشرقی صوبے میں حد ںطر صفر ہونے کا امکان ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نےعوام کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کئی پروازوں میں تاخیر ہونے کا بھی امکان بھی ظاہر کیا تھا۔
اگرچہ اس علاقے میں بروز جمعرات دوپہر 3 بجے تک حدنظر 8 کلومیٹر تھا لیکن پھر تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث نظام زندگی درہم برہم کا شکار تھی۔
ابقیق روڈ جو کہ الاحساء کی جانب جاتا ہے وہاں دمام الجبیل ایکسپریس وے پرخاص طور پر ڈرائیورز نے حد نظر میں کمی ہونے کی شکایت ظاہر کی ہے۔
میونسپل اداروں نے کئی علاقوں میں اپنی ٹیموں کو الرٹ کر رکھا ہے اور وہ وقفے وقفے سےآندھی کا کوڑا اٹھارہے ہیں۔ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے عوام کو اپنی ہیڈلائیٹس آن رکھنے کاحکم دیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ ہے جو کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں الرٹ رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button