سعودی عرب کے شہر قطیف کاسب سے خطرناک دہشت گرد ہلاک

(نیوز وائس آف کینیڈا
المبیریک کو قطیف گروپ کا خطرناک ترین رکن شمار کیا جاتا ہے،سعودی وزارت داخلہ کابیان
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر سیہات میں سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں جعفر بن حسن مکی المبیریک کو ہلاک کر دیا گیا۔ وہ وزارت داخلہ کی جانب سے نو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ المبیریک کو قطیف گروپ کا خطرناک ترین رکن شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی مجرمانہ کارروائیوں میں شہریوں ، غیر ملکی مقیمین اور سکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کو نشانہ بنانے کے علاوہ مقامات عامہ اور سکیورٹی اور اقتصادی تنصیبات کے خلاف تخریب کاری اور لوگوں کی روز مرہ کی زندگی کو مفلوج کرنا شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں