انٹرنیشنل

سعودی عرب کی اپنے شہریوں کوفوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کے مستعفی ہونے کے بعد سیاسی بحران اور سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے نکل جانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ شہریوں کے لیے جاری سفری انتبا میں کہا گیا کہ لبنان میں رہنے والے سعودی شہری فوری طور پروہاں سے نکل کر خطے کے کسی اور مقام پر منتقل ہوجائیں جب کہ سعودی شہری بھی براہ راست یا کسی اور ملک سے لبنان کا سفر نہ کریں اور بیروت سرزمین پرجانے سے حددرجہ گریز کریں۔
اس سے قبل بحرین نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، لبنانی حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر لبنان کی سرزمین چھوڑ دیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں موجود لبنان کے وزیراعظم نے چند روز قبل ایران پر خطے میں براہ راست مداخلت کا الزام عائد کیا اور جان کے خطرے کے پیش نظر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button