انٹرنیشنل

سعودی عرب کی امریکا سے سویلین جوہری معاہدے کی کوششیں تیز

سعودی عرب نےامریکا کے ساتھ سویلین جوہری معاہدے کے لئے کوششیں تیز کردیں ۔ سعودی وزیرکا کہناہےکہ امید ہے 2018کے آخر تک دو ری ایکٹرز کی تعمیر کاکام شروع ہوجائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سویلین ایٹمی پروگرام شروع کرنے کےلیے امریکی کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔ سعودی وزیرتوانائی نے امید ظاہر کی ہے کہ معاہدے کےلیے درکار امریکی انتظامیہ کی اجازت کا معاملہ آئندہ چند ہفتوں میں طے کرلیا جائے گا۔
سعودی عرب یورینیم کی افزودگی میں خود کفالت چاہتاہے اور گزشتہ مذاکرات میں ایسی کسی شرط کو تسلیم کرنے سے انکار کرچکا جو اس سے یورینیم کی افزودگی کا حق چھین لے۔
سعودی عرب کا 2032 تک ساڑھے ستر گیگا واٹس توانائی کی پیداوار کا ہدف ہے، جس کےلیے 17ری ایکٹر درکار ہوتےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button