انٹرنیشنل

سعودی عرب: کرپشن الزامات پر گرفتار مزید دو شہزادے رہا

غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے مزید 2 شہزادوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
رہائی پانے والوں میں شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ شامل ہیں دونوں شہزادوں کو معاہدے پر رضا مندی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔
خیال رہے دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرماں روا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں جبکہ شاہ عبداللہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ ترکی بن عبداللہ زیر حراست ہیں، شہزادہ ترکی بن عبداللہ کی رہائی سےمتعلق اب تک کوئ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button