ایڈیٹرکاانتخاب
سعودی عرب کا 73 باشندے بیرون ملک دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیے جانے کا اعتراف
ریاض(نیوز وی او سی) سعودی عرب نے 73 باشندے بیرون ملک دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیے جانے کا اعتراف کرلیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصورالترکی نے سعودی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 73سعودی باشندے بیرون ملک دہشتگردی کے الزام میں گرفتار ہوچکے ہیں،عراق میں 5سعودی باشندے جہادی گروپوں کیساتھ لڑائی میں شامل ہیں، 1540شام ،147یمن،31افغانستان ،پاکستان میں جہادی گروپوں کیساتھ شریک ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ2ہزارسے زائدسعودی شہری بیرون ملک جہادی گروپوں کے ساتھ لڑائی میں شریک ہیں۔