انٹرنیشنل

سعودی عرب نے قطر پر فوجی حملے کی دھمکی دے دی کیونکہ—-

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور قطر کے تنازع کی شدت بظاہر کم ہوتی نظر آ رہی تھی لیکن اب قطر کی طرف سے روسی ساختہ میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کے اعلان کے بعد سعودی عرب نے اسے ایسی سنگین دھمکی دے ڈالی ہے کہ خطے کے جنگ کی لپیٹ میں آنے کاخطرہ سروں پر منڈلانے لگا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر قطر نے روس سے ایس 400ایئرڈیفنس سسٹم خریدا تو ہم اس پر فوجی حملہ کر دیں گے۔“
خط میں شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر کو مزید لکھا ہے کہ ”ہمیں قطر اور روس کے مابین میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے ہونے والے مذاکرات پر شدید تحفظات لاحق ہیں۔آپ قطر پر دباﺅ بڑھائیں اور اسے اس جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری سے باز رکھیں۔ بصورت دیگر ہم اس سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔“
واضح رہے کہ میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے قطر اور روس کے مابین کئی ماہ سے مذاکرات جاری ہیں۔ رواں سال جنوری میں روس میں تعینات قطری سفیر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ملک کے مابین ایئرڈیفنس سسٹم کی خریداری کے لیے ہونے والے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button