سعودی عرب نے اسرائیل کو لبنان پر حملہ کے لیے اکسایا،حزب اللہ
بیروت 12 نومبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی حکام نے الحریری کو ورغلا کر سعودی عرب بلایا اور ان سے دباو کے تحت استعفیٰ لیکر نظر بند کردیا، حسن نصراللہ
لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل سے لبنان پر حملہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیروت میں ویڈیولنک کے ذریعے اپنے خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے سعودی عرب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا اور کہا سعودی حکومت نے لبنان میں اندرونی خانہ جنگی اور بیرونی جنگ مسلط کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے، اور اس سلسلے میں اسرائیل کو جنگ کرنے پر اکسایا۔
تاہم وہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کے خلاف نئی جنگی مہم کو خارج از امکان سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری سعودی حکومت کی قید میں ہے۔سعودی حکام نے الحریری کو ورغلاکر سعودی عرب بلایا اور ان سے دباو کے تحت استعفا لیکر نظر بند کردیا، انھیں لبنان لوٹنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ نصراللہ نے کہا الحریری کے ساتھ توہین ا?میز سلوک تمام لبنانی عوام کی توہین ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ الحریری کو حزب اللہ کی جانب سے کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ مزید کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود حزب اللہ، سعد الحریری کو لبنان کا آئینی وزیر اعظم تسلیم کرتا ہے اور ان سے بالجبر لیا گیا استعفے کو قبول نہیں کرتے۔