انٹرنیشنل

سعودی عرب میں 35سال بعد پہلا سینما گھر

سعودی عرب میں 35سال کی پابندی کے بعد تازہ ہوا کے لیے ایک کھڑکی کھلنے والی ہے۔ دنیا میں سینما گھر چلانے والی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کی 18 تاریخ کو وہ سعودی عرب میں اپنا پہلا سینما گھر دارالحکومت ریاض میں کھولے گی۔
معاہدے کے تحت اے ایم سی ملک بھر میں چالیس سینما گھر کھولے گی۔اس حوالے سے سعودی وزارتِ اطلاعات اور ثقافت نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس معاہدے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اے ایم سی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں ملک کے پندرہ شہروں میں 30 سے 40 سینما گھر کھولے جائیں گے جبکہ سنہ 2030 تک ان کی تعداد 100 تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔اے ایم سی دنیا بھر میں تقریباً 1000 سینما گھر چلاتی ہے۔
’’کیا سینما گھروں میں خواتین کو جانے کی اجازت ہوگی یا ان کے لیے الگنشستوں کا تعین کیا جائے گا‘‘،کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہفی الحال اس حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کی جارہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button