سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران 2 شہزادے قتل کر دیے گئے
ریاض 7 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران فائرنگ سے شہزادہ جاں بحق
سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران 2 شہزادے قتل کر دیے گئے ہیں۔ عرب میڈی سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سعودی عرب میں حکومت مخالف سعودی شہزادوں اور دیگر بڑی شخصیات کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب معلوم ہے کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران 2 شہزادے قتل کر دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سابق سعودی فرمانروا شاہ فہد کے سب سے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے۔
تاہم سعودی شہزادے نے گرفتاری دینے سے انکا کر دیا اور مزاحمت کی۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد ن کی موت واقع ہوگئی۔ تاہم سعودی سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی موت طبعی بنیادوں پر واقع ہوئی۔