انٹرنیشنل

سعودی عرب میں کئی پاکستانیوں کے سر قلم کر دیے گئے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں تین پاکستانی شہریوں کی منشیات سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیاہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تینوں پاکستانی شہریوںپر ہیروئن سمگلنگ کا الزام ثابت ہو گیا تھا جس پر انہیں سزائے موت سنائی گئی آج کی سزا پر عملدرآمد کر دیاگیاہے۔خبررساں ایجنسی کا کہناہے کہ تینوں پاکستانی شہری اپنے معدوں میں ہیروئن کے کیپسول چھپا کر لا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا اور منشیات برآمد کی گئیں ۔تینوں افراد کی شناخت ،محمد اشرف شفی محمد ،محمد عارف ،محمد افدال اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے ۔تینوں پاکستانیوں سمیت اس سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد اب تک 26ہو گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button