انٹرنیشنل

سعودی عرب میں مزید11شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا

ریاض: سعودی حکام نے وظیفہ بند کرنے پر احتجاج کرنے والے 11شہزادوں کو گرفتارکرلیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے تاریخی شاہی محل قصرالحوکم میں حکومت کی جانب سے مالی اعانت میں کٹوتی اور دیگر سہولیات کی بندش پر احتجاج کرنے کے الزام میں حکام نے کارروائی کرکے11شہزادوں کو گرفتار کرلیا جب کہ بطور سزا زیرِ حراست شہزادوں اور ان کے اہل خانہ کے پانی و بجلی بلز کی ادائیگی بھی روک دی گئی۔
حکام نے گرفتار شہزادوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس کارروائی کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری کی ہے تاہم کہا گیا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے اور قواعدو ضوابط سب پر لاگو ہوتے ہیں کوئی شخص خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرپشن اور احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث کئی موجودہ اور سابق اعلیٰ حکام سمیت شاہی خاندان کے درجنوں افراد کو گرفتار کررکھا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button