انٹرنیشنل

سعودی عرب میں لاکھوں روپے اضافی کمانے کا سنہری موقع،

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کرپشن اور رشوت ستانی کی روک تھام کے لیے حکومت ایک ایسا قدم اٹھالیا ہے جس کے ذریعے تارکین وطن اور شہری اضافی آمدنی بھی کما سکتے ہیں۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمنسٹریٹو انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ رشوت خوری روکنے کے لیے نیا قانون لاگو کر دیا گیا جس کے تحت جو شخص رشوت خوری کے واقعے کی مخبری کرے گا، رشوت کی رقم کا 50فیصد اسے انعام میں دیا جائے گا۔ یہ پیغام ملک بھر میں شہریوں کو موبائل فون پیغام کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ”رشوت خوری کے واقعے کی اطلاع ایمرجنسی نمبر 980پر دی جاسکے گی۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا اور اطلاع دہندہ کی شناخت مکمل صیغہ¿ راز میں رکھی جائے گی۔ لوگ اپنی نوکری اور تحفظ کی پروا کیے بغیر اپنے رشوت خور منیجرز اور ساتھی ملازمین کی شکایت کر سکتے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا اور درست ثابت ہونے پر شکایت کرنے والے کو رشوت کی رقم کا 50فیصد انعام کے طور پر دے گا۔ اب تک ڈائریکٹوریٹ کو1700شکایات موصول ہو چکی ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button