سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق

Voice of Canada اردو
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
تاریخ: 20 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
جدہ: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو لے جانے والی ایک بس المناطق البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید نوعیت کا تھا، اور زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع بہاولنگر سے ہے۔ جاں بحق خواتین میں سے دو کا تعلق گاؤں 228 نائن آر جبکہ ایک خاتون کا تعلق گاؤں 201 مراد سے ہے۔ جاں بحق مردوں میں ایک بزرگ گاؤں 39 تھری آر اور دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا گیا ہے۔
سعودی عرب میں موجود پاکستانی قونصل خانہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k