سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی، ماہرین فلکیات کی شدید تنقید

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی، ماہرین فلکیات کی شدید تنقید*
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل اتوار 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
مملکت میں چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الفطر کل ہوگی۔ سعودی عرب کے تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر 2025 کے چاند کی رویت پر سوالات اٹھ گئے۔ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ 29 مارچ بروز ہفتہ چاند دیکھنا سائنسی طور پر ناممکن تھا، مگر سعودی عرب نے پھر بھی عید 30 مارچ بروز اتوار کو منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
قطر کیلنڈر ہاؤس اور برطانیہ کے ناٹیکل المانک آفس کے مطابق 29 مارچ کو سعودی عرب اور برطانیہ میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں، چاہے جدید ترین دوربینیں ہی کیوں نہ استعمال کی جائیں۔ تاہم سعودی رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے کے پیشِ نظر کئی مسلم ممالک عید کا اعلان سعودی عرب کے ساتھ کریں گے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب سعودی عرب کے چاند دیکھنے کے دعووں پر سوالات اٹھے ہیں۔ 2023 میں کویتی ماہرِ فلکیات عادل السعدون نے چیلنج کیا تھا کہ اگر کسی نے چاند دیکھا ہے تو اس کی تصویر بطور ثبوت پیش کی جائے۔ اسی طرح 2024 میں بھی حج کے چاند پر اختلاف ہوا اور کئی ممالک نے سعودی اعلان کو مسترد کر دیا تھا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں Umm al-Qura کیلنڈر پر پہلے سے عید کی تاریخ طے ہوتی ہے، جس پر فیصلہ اکثر فلکیاتی شواہد کے برعکس لیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہی طریقہ کار ترکی بھی اپناتا ہے، مگر وہ واضح طور پر حسابات کے مطابق عید کا اعلان کرتے ہیں، بغیر یہ کہے کہ چاند دیکھا گیا ہے۔
برطانیہ میں مسلم کمیونٹی عموماً سعودی عرب کی پیروی کرتی ہے، مگر بہت سے لوگ اب مقامی رویتِ ہلال پر زور دے رہے ہیں۔ نیو کریسنٹ سوسائٹی کے بانی عماد احمد کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں چاند دیکھنے کی روایت کو زندہ کرنا چاہیے، تاکہ مسلمانوں میں اتحاد پیدا ہو۔
سعودی حکومت نے ہمیشہ ان الزامات پر خاموشی اختیار کی ہے کہ وہ سائنسی طور پر ناممکن چاند دیکھنے کا اعلان آخر کیسے کرتی ہے۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k