سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد
ریاض 11 اکتوبر
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاض پولیس نے گاڑی چلانے والی ایک خاتون پر جرمانہ کیا ہے۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نے کے مطابق ایک خاتون شمالی ریاض کے ایک ہوٹل کے سامنے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھی گئی۔ ٹریفک اہلکار نے اسے جرمانے کی پرچی تھما دی تاہم اسے حوالات میں بند نہیں کیا۔
اہلکار نے خاتون کی توجہ مبذول کرائی کہ ابھی انہیں ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ۔ 10شوال کے بعد ہی وہ کار چلانے کی مجاز ہونگی۔ تمام خواتین سے یہی اپیل ہے کہ وہ 10شوال سے قبل گاڑی نہ چلائیں۔ موجودہ نظام کی پابندی کریں۔ اجازت کی تاریخ شروع ہوجانے پر گاڑی چلانے کی مجاز ہوجائیں گی۔10 شوال سے قبل سعودی خواتین پر ڈرائیونگ کرنے پر پابندی ہی عائد ہے۔