ایڈیٹرکاانتخاب

سعودی عرب میں جس طرح نوازشریف کو ٹریٹ کیا گیا باعث شرمندگی تھا ، ٹرمپ نے پاکستان کی بجائے بھارت کی بات کی مگر وزیر اعظم خاموش رہے : عمران خان

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامک کانفرنس میں جس طرح پاکستان کے وزیر اعظم کو ٹریٹ کیا گیا وہ باعث شرمندگی تھا ۔سعودی عرب میں نوازشریف کے ساتھ ہونے والے سلوک پر پاکستانی شرمندہ ہیں ۔امریکی صدر نے پاکستانی قربانیوں کی بجائے بھارت کی بات کی مگر نوازشریف نے کانفرنس کے بعد بھی بیان نہیں دیا۔ ” عالمی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کو نقصان پہنچا “۔ٹرمپ نے کشمیر کا زکر تک نہ کیا ۔ہمیں مسلم دنیا کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آج کہہ دیا ہے کہ یہ کرمنل تحقیقات ہیں ۔ آج عدالت نے کہا ہے کہ 60دن میں تحقیقات مکمل کریں جو خوش آئند ہے۔ اسلامک کانفرنس میں خطاب کیلئے وزیر اعظم نوازشریف نے 6گھنٹے لگا کر تقریر یاد کی مگر انہیں موقع نہیں دیا گیا ۔”نواز شریف نے نیٹ پریکٹس تو بہت کی مگر میج نہیں کھلایا گیا “۔ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران اسرائیل کے ہر دشمن کو دہشتگرد بنا دیا ۔ ایران کو تنہا کرنے کی بات کی مگر نوازشریف نہیں بولے ۔ انہیں کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بات کرنی چاہیے تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button