انٹرنیشنل
سعودی عرب میں بم دھما کہ، 2پولیس اہلکار زخمی

ریاض ۔30مئی2017ء)
بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی عرب میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے عوامیہ میں بم دھماکے کے نتیجے میںپولیس کے 2اہلکار زخمی ہو گئے ، عوامیہ میں شیعہ مسلم آبادی کی کثرت ہے۔سعودی عرب کے مشرقی علاقے عوامیہ میں یہ 2ہفتوں کے دوران دوسرا دھماکا ہے جس دوران المصورہ میں پرانی عمارت کا ملبہ گرانے والے ورکرز کی حفاظت کیلئے مامور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس عمارت کو مسلح افراد پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔سعودی وزارت داخلہ نے بھی خبرکی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا جس میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔