انٹرنیشنل
سعودی عرب میں اب ٹرانسپورٹ کمپنیوں ابراور کریم میں غیرملکی ورکرملازمت حاصل نہیں کرسکتے،
ریاض۔31مئی2017ء)
(نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی وزارت لیبراور پبلک اتھارٹی نے حال ہی میں دستاویزات پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد اب ملک میں معروف کار ٹرانسپورٹ کی برینڈزابر اور کریم میں غیرملکی ملازمین ملازمت حاصل نہیں کرسکیں گے۔ العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے اس اقدام کا مقصد سعودی عرب کے مقامی شہریوں کواگلے تین سال میں 200,000 ملازمتیں مہیا کرنا ہے۔ ان ملازمتو ں میں پارٹ اورفل ٹائم دونوں شامل ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق سعودیوں کوخصوصی ٹریننگ پروگرام بھی مہیا کیے جائیں گے۔