انٹرنیشنل

سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز تک لاسکتا ہے، امریکا

امریکی نیشنل سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز تک لاسکتا ہے۔
امریکی نیشنل سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کے لیے رضامند ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل نے افغان امن عمل کے لیے چار فریقی کوششیں شروع کردیں ہیں، افغان امن عمل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
امریکا اور افغانستان پرامید ہیں کہ سعودی عرب طالبان کو امن مذاکرات کےلیے راضی کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button