انٹرنیشنل

سعودی عرب: بدعنوان افرادکو دہشتگردی مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا

سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات میں زیر حراست افراد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کےمقدمات کا سامنا کرینگے۔ سعودی عرب اخبار کے مطابق نائب اٹارنی جنرل سعود الحماد کا کہنا ہے کہ حکومت سے ڈیل نہ کرنے والوں کے مقدمات اب عدالت میں چلیں گے، ہر فرد کا الگ الگ کیس چلایا جائے گا، مقدمات منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کےالزامات کے تحت چلائے جائیں گے۔ گذشتہ برس نومبر میں سعودی شہزادوں، وزرا اور تاجروں سمیت تین سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے بیشتر نے حکومت سے ڈیل کر کے رہائی حاصل کر لی تھی ۔تاہم حکومت سے ڈیل نہ کرنے والے چھپن افرادتاحال زیرحراست ہیں۔

You Might Also Like

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button