ایڈیٹرکاانتخاب

’سعودی عرب بارے سب سے خطرناک وارننگ

صنعاٰ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں عرب ممالک کی اتحادی فوج یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔ اتحاد پر الزامات عائد ہوتے رہے ہیں کہ اس کی بمباری سے عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ ان ہلاکتوں پر اب یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی طرف سے اتحاد کومیزائل حملوں کی سنگین دھمکی دے دی گئی
ویب سائٹ english.almanar.com.lb کی رپورٹ کے مطابق علی عبداللہ نے سعودی عرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمارے شہریوں کو قتل کرنا بند کردو، ورنہ ہم تمہارے ملک پر میزائل حملے شروع کر دیں گے۔“سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے علی عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ”ابھی تک تم نے ہمارے اصل میزائل دیکھے ہی نہیں۔ ہمارے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی موجود ہیں جو ہم نے اب تک استعمال نہیں کیے۔تمہارا ایران کے ساتھ بارڈر لگتا ہے۔ جاﺅ اور ایران کے ساتھ اپنے مسائل براہ راست حل کرو۔ اپنے مسئلے سلجھانے کے لیے یمن بچوں اور خواتین کو قتل مت کرو۔“واضح رہے کہ علی عبداللہ صالح کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کے غیراعلانیہ اتحادی ہیں اور ان کے وفادار یمنی فوج کے بہت سے یونٹ باغیوں کے ساتھ مل کر سعودی اتحاد سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ہی باغیوں کے ساتھ مل کر صدر عبدالربہ منصور ہادی کی حکومت کا تختہ الٹنے اور اقتدار پر قبضے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button