سعودی عرب اور امریکہ کا غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت پر اتفاق، امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا خدشہ

سعودی عرب اور امریکہ کا غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت پر اتفاق، امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا خدشہ
تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
ریاض: سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کے روز ریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور امریکہ کے مشترکہ سربراہی اجلاس کے بعد کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔
شہزادہ فیصل نے خبردار کیا کہ جنگ بندی کے بغیر غزہ جیسے محصور علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی مشکل تر ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا، “ہمیں جلد از جلد جنگ بندی طے کرنی چاہیے تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مؤثر اور فوری بنایا جا سکے۔”
وزیرِ خارجہ نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دفاعی اور سلامتی شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات کئی عشروں پر محیط ہیں اور مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے العربیہ کو انٹرویو میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سعودی عرب، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کی “مکمل حمایت” کرتا ہے۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k