انٹرنیشنل

سعودی عرب اور امریکا میں 110 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں‌ پر دستخط

ریاض . 20 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
ریاض: سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے کے لیے 110 ارب ڈالر کے مختلف دفاعی منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کردیے، شاہ سلمان کی جانب سے ٹرمپ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ایک سو دس ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدوں پر اتفاق سمیت جوائنٹ اسٹریٹیجک وژن معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے دہشت گردی کے خلاف کار آمد ثابت ہوں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’عبدالعزیز السعود‘ سے بھی نواز گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی رائل کورٹ میں ہونے والے معاہدوں پر امریکی صدر اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دستخط کیے اور ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا۔
بعد ازاں سعودی وزیر خارجہ نے امریکی سیکریٹری خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے ہونے والے 5 معاہدوں پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور سعودی حکومت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ محاذ بنائی گے۔
ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکا کے گہرے تعلقات ہیں تاہم اگر ایران رویہ تبدیل کر لے تو اُس سے بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button