سعودی عرب ، ایک سعودی شہزادے کے حق میں سعودی شہزادی نے کھلے عام آواز بلند کر دی
ریاض 16 نومبر 2017
( بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی عرب میں شاہی فرمان کے خلاف آواز اٹھانا کوئی عام بات نہیں ہے اورکوئی ایسی ہمت کر لے تو اسکے ساتھ کیا ہو سکتا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ لیکن حال ہی میں سعودی شہزادی نے ایک سعودی شہزادے کے حق آواز اٹھاتے ہوئے شاہی فرمان کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔ اس سعودی شہزادے کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
لندن سے شائع ہونے والے سعودی اخبار القدس العربی کے مطابق یہ اتنا ہمت والا کام سعودی شہزادی نوف بنت عبداللہ محمد بن سعود نے کیا ہے ۔ شہزادی نے اپنے بھائی شہزادہ ترکی اور مطعب بن عبداللہ کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے شاہی فرمان کے خلاف اعلی اعلان آواز اٹھائی ہے۔ شہزادی نوف بنت عبداللہ محمد بن سعود نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ انکے بھائی جب 11 سال پہلے انکی والدہ سے ملنے آئے تھے کہ انہوں نے ڈائری میں لکھا تھا کہ اللہ میری والدہ کی مغفرت فرمائیں۔ اور اب میں انکے لیے دعا کرتی ہوں کہ خداوند تعالی میرے پیارے اور شفیق بھائی کی حفاظت فرمائیں۔ اس کے علاوہ شہزادی نے 2006 میں مطعب بن عبداللہ کی جانب سے انہیں تحریر کیا گیا خط بھی شئیر کیا۔