انٹرنیشنل
سعودی شہزادے ولید بن طلال پر طالبان اور داعش کی حمایت کرنے کا الزام
لاہور 8 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی شہزادے ولید بن طلال پر طالبان اور داعش کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سعودی عرب میں 11 شہزادوں کی گرفتاری کے حوالے سے معروف صحافی اور اینکر مبشر لقمان نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان گرفتاریوں کی بہت سے وجوہات ہیں۔ گرفتار کیے گئے شہزادوں میں سب سے بڑا نام شاہ سعود کے پوتے ولید بن طلال کا ہے۔ ولید بن طلال پر طالبان اور داعش کی حمایت کرنے کا الزام عائد ہے۔ جبکہ ان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی تعلقات کافی کشیدہ تھے۔ اس لیے ممکنہ طور پر انہیں وجوہات کے باعث گرفتار کیا گیا۔