سعودی شہزادوں کی گرفتاری میں ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ملوث ہونے کی افواہیں
ریاض 8 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی شہزادوں کی گرفتاری میں ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ملوث ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل اتوار کو سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی شاہی خاندان نے 11 شہزادوں کو کرپشن الزامات پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سعودی عرب کی حالیہ تاریخ کی اس سب سے بڑی کاروائی کے بعد سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
اس حوالے سے اب ایک امریکی اخبار کی جانب سے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق سعودی شہزادوں کی گرفتاری میں ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ اخبار نے دعوی کیا ہے کہ جیرڈ کشنر نے ایک ہفتہ قبل ہی سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا تھا۔ اسی دورے کے دوران ان کی سعودی ولی عہد شاہ سلمان نے ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ہی شاہ محمد بن سلمان نے اپنے ہی خاندان کے افراد کیخلاف ایکشن کا آغاز کیا۔ واضح رہے جیرڈ کشنر ٹرمپ کے داماد ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے خصوصی مشیر بھی ہیں۔