انٹرنیشنل
سعودی سفارت خانے پر حملہ تاریخی حماقت تھی، ایران
تہران (نیوز وی او سی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے گزشتہ برس تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں سعودی قونصل خانے پر حملوں کو تاریخی حماقت اور غداری قرار دیا ہے ۔تہران کے کالج برائے بین الاقوامی تعلقات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ تہران عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے نزدیک پہنچ چکا تھا کہ سعودی سفارت خانے پر حملے اور خلیج میں دس امریکی فوجیوں کو گرفتار کرنے سے واقعات رونما ہوئے ۔ پہلے سے واقعے سے نمٹنے کا طریق کار موثر نہ تھا۔ جواد ظریف نے تسلیم کیا کہ وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کونسل سعودی سفارت خانے پر حملے کے امکان سے آگاہ تھی مگر پہلے سے موزوں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے ۔