بزنس

سعودی خواتین گاڑیوں کے پرزے فروخت کرنے لگیں

سعودی خواتین نے گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کرنے والی دکانوں کا چارج سنبھالنا شروع کردیا۔ دمام میں الخضریہ الصناعیہ کے قریب 3 خواتین گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کررہی ہیں۔
روزانہ دسیوں گاہکوں کو مطلوبہ فاضل پرزے فراہم کرکے معاشرے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔
فاضل پرزوں کی دکانوں کے شعبہ نسواں کی انچارج ھدیل المحمدی نے بتایا کہ مشرقی ریجن پہلا علاقہ ہے جہاں خواتین فاضل پرزے فروخت کرنے کا تجربہ کررہی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کا دائرہ نہ صرف یہ کہ مشرقی ریجن بلکہ مملکت بھر میں پھیل جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button