سعودیوں کی حجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم
ریاض 12 نومبر 2017
(بیور چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
مقامی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر سعودی شہریوں نے حجاب کے خلاف آواز بلند کردی۔ ٹویٹر پر نوجوانوں میں پورے زور شور حجاب کے خلاف کمنٹس کرنا شروع کر دئے اور عورتوں کو بے جا آزادی دینے پر لعن طعن کرنی شروع کر دی ہے ۔سوشل میڈیا پر یہ افواہ تیزی سے پھیلی ہوئی ہے کہ وزار ت داخلہ نے گاڑی چلاتے وقت سعودی خواتین کو نقاب لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس تناظر میں سعودی نوجوانوں نے ”سعودی حجاب کیخلاف“ کے زیر عنوان ”ٹرینڈ“جاری کردیا۔ بہت سارے نوجوانوں نے اس کی مخالفت کی اور دیگر نے حجاب سے دستبردار نہ ہونے کا عزم ظاہر کیا۔کئی نوجوانوں نے حجاب پرپابندی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے کہا کہ کاش یہ پابندی اٹھ جائے ۔ تاہم سعودی وازارت داخلہ کی جانب سے ابھی ان ٹویٹ کے ردعمل کے طور پرکوئی جواب سامنے نہیں آیا۔