سعد رفیق کی جانب سے احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد احسن اقبال کے بیان پر برہمی کا اظہار
اسلام آباد 3 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سعد رفیق کی جانب سے احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد احسن اقبال کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر جو انداز اپنایا وہ درست نہیں تھا۔ یہ طریقہ نہیں کہ لٹھ پکڑ لیں اور سب ختم کردیں۔
یا تو فیصلہ کر لیں کہ اب حکومت نہیں کرنی۔ واضح رہے کہ پیر کے روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو رینجرز کی جانب سے نواز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ جبکہ رینجرز نے عدالت کی عمارت کا بھی کنٹرول پولیس کے ہاتھ سے لے لیا تھا۔ اس حوالے سے احسن اقبال کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ عمل ریاست کے اندر ریاست بنانا ہے۔