اسلام آبادپاکستانپنجاب

*سعد رفیق کا حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مشورہ*

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مشورہ دے دیا۔
نیوز ٹیسک وی او سی اردو
اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج کا عُذر ختم کر دینا چاہیے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اپنے قائد سے ملاقات کا اہتمام کرنا چاہیے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا ایس سی او کانفرنس کے موقع پر تصادم سے گریز کر کے جگ ہنسائی سے بچا جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا بھی دی گئی تو وہ احتجاج کا کوئی اور بہانہ نکال سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم کے علاوہ بھارتی، روسی اور ایرانی وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر ہماری عمران خان سے ملاقات کرا دی جائے تو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button