سشما سوراج کے ٹویٹ کے بعد پاکستان نے کلبھوشن کی والدہ کو ویزہ دینے پر غور شروع کردیا ،بھارتی میڈیا

(نیوز وائس آف کینیڈا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سشما سوراج کے ٹویٹ کے بعد پاکستان نے کلبھوشن یادو کی والدہ کو ویزہ دینے پر غور شروع کردیا ہے ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے آخر کار سشمار سوراج کے ٹویٹ کے بعد کلبھوشن یادو کی والدہ کو ویزہ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔تین روز قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوار نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھاکہ پاکستان نے ابھی تک کلبھوشن کی والدہ کو ویزہ جاری نہیں کیاہے ۔
سشما نے کہا تھاکہ انھوں نے ذاتی طور پر پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو اوتکا جھادا کو ویزہ جاری کرنے کے بارے میں لکھا ہے ۔اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھاکہ کلبھوشن یادو کی والدہ کو ویزہ دینے پر غور کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments