Draft

سستا بازاربند کروانےپرسینکڑوں دوکانداروں کا ٹائر جلا کر میئر گوجرانوالہ کیخلاف شدید احتجاج

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی)
گوجرانوالہ: سستا بازاربند کر وانے پر سینکڑوں دوکانداروں کا ٹائر جلا کر میئر گوجرانوالہ کیخلاف شدید احتجاج و نعرہ بازی بازار کو بند کر وا کر سینکڑوں غریب خاندانوں کا معاشی قتل کیا گیا ہے سستا بازار لگنے سے چار یونین کونسلز کے غریب عوام سستی اشیاء خوردو نوش سے مستفید ہو رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گر جاکھ ٹیپو سلطان چوک کے قریب گذشتہ دس سالوں سے سستا بازار لگ رہا ہے جس میں سینکڑوں دوکاندار مختلف اسٹالز لگا کر دیگر مارکیٹوں اور بازاروں سے کم ریٹ پر اشیاء خوردو نوش سمیت ضرورت زندگی کی تمام چیزیں فروخت کر کے نا صرف اپنا اور اپنے خاندانوں کا پیٹ پال رہے ہیں بلکہ اس سستا بازار سے ایک لاکھ سے زائد لوگ سستی اشیاء سے مستفید ہو رہے ہیں میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے اختیارات ملتے ہی سستا بازار گر جاکھ کا اجازت نامہ منسوخ کر کے غریبوں کے بچوں کے منہ سے دو وقت کا نوالہ چھین کر ظلم کی انتہا کر دی ہے گذشتہ روز سستے بازار کے دوکانداروں نے میئر گوجرانوالہ کیخلاف ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں میئر مردہ باد غریبوں کا معاشی قتل بند کیا جائے سمیت کئی نعرے درج تھے دوکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ احتجاج کے بعد میئر گوجرانوالہ نے اپنے عملے کو بازار میں بھجوا کر سارا سامان نظر آتش کر وا دیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر نوٹس لیکر میئر کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button