سر گنگا رام ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت ‘سانحہ مال روڈ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ملکی نقصان ہے۔شازیہ سہیل میر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن )گو جرانوالہ و ایم این اے شازیہ سہیل میر ‘ سینئر وائس پریذیڈنٹ خواجہ ایوب الیاس‘ انٹر نشینل ویٹ لفٹر ذکاء الدین ملک نے مال روڈ لاہور پر خود کش بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور انہیں پھول پیش کئے۔ انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو کہا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف بھی موجود تھے۔
شازیہ سہیل میر ایم این اے نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین‘ اور ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قوم کو ان بہادر سپاہیوں پر ناز ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو امن کا گہوارہ بناکر دم لیں گے۔