انٹرنیشنل
سری نگر: بھارتی فوج نے مزید 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
سری نگر(نیوز وی او سی آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،جس پر کشمیری سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرین نے بھارتی فوج اور مودی سرکار کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو اسلام آباد اور شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔
ڈی جی پولیس کا کہناتھا کہ 7 کشمیری نوجوانوں کی لاشیں شوپیاں میں گاؤں سے ملی ہیں جبکہ ایک کشمیری نوجوان کوضلع اسلام آبادکے علاقے دیالگام میں شہیدکیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے حالات کشیدہ ہونے پر اننت ناگ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی۔