انٹرنیشنل

سری نگر، پیلٹ گن کے چھروں سے12سالہ کم سن جنید شہید، بھارتی فوج نے درندگی کی انتہا کر دی ،جنازے پر اندھا دھند فائرنگ سے درجنوں کشمیری زخمی ، ہنگامے پھوٹ پڑے

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے درندگی کی انتہا کر دی ، پلیٹ گن کی بے دریغ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12سالہ معصوم جنید احمد بھٹ گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ،قابض فوج کی فائرنگ سے ننھے جنید کی شہادت کی خبر سن کر کشمیری کے صبر کا پیمانہ چھلک گیا ،آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج ،ہندوستانی فوج نے شہید جنید کے جنازے پر بھی اندھا دھند گولیاں برسا کر انسانیت کی تمام حدیں توڑ دیں ،درجنوں کشمیری بھارتی قابض فوج کی فائرنگ اور پلیٹ گنوں کی شیلنگ سے زخمی ،بھارتی میڈیا بھی قابض فوج کے مظالم پر خاموش نہ رہ سکا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button