ایڈیٹرکاانتخاب

سرگودھا: 20 افراد کے قتل کی تحقیقات ، ملزمان کا ریمانڈ

سرگودھا میں 20 افراد کے قتل کی تحقیقات جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے شروع کردیں۔
درگاہ سے ملنے والی کھانے پینے کی اشیاء جوس اور ادویات فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دی گئی ہیں، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے 3روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔
قتل ہونے والے 20 افراد کے ورثاء میں سے کسی نے مقدمہ درج نہیں کرایا، جس پر پولیس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں مرکزی ملزم عبدالوحید، آصف اور ظفر ڈوگر اور ایک نامعلوم شخص کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاہد اقبال کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہو ئے ملزموں کو پولیس کے حوالے کر دیا، 6 اپریل کو ملز مان کو انسداد دہشت گر د ی کی عدالت میں پیش کیا جا ئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button