سرگودھا،8 شادیاں رچانے والی دوشیزہ کی والدہ نے بیٹی کو بچانے کیلئے اس کیخلاف دائر مقدمہ کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا
سرگودھا 16 اکتوبر2017)
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈآ)
آٹھ شادیاں رچانے والی دوشیزہ کی والدہ نے بیٹی کو بچانے کیلئے اس کے خلاف دائر مقدمہ کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا کی رہائشی 17 سالہ دوشیزہ ثناء بی بی جس نے آٹھ بیک وقت شادیاں کرکے سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹے۔ جس کیخلاف اس کے ایک مبینہ شوہر اللہ دتہ نے تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرایا جس میں الزام لگایا کہ ثناء اور اس کے ساتھیوں نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ لیے۔
اس مقدمہ کے بعد دیگر سات شوہر بھی منظر عام پر آگئے جنہوں نے اسی طرح کے الزامات لگائے اور اپنے نکاح نامے بھی پیش کئے۔ جس پر پولیس نے ثناء بی بی اور اس کے سرغنہ ربنواز کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ بیٹی کو بچانے کیلئے اس کی والدہ نسیم بی بی نے سیشن جج کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے داماد اللہ دتہ نے اس کی بیٹی کو بلیک میل کرنے کیلئے نہ صرف پولیس سے ملی بھگت کرے مقدمہ درج کرایا بلکہ دیگر سات نکاح نامے جو کہ جعلی تھے وہ پیش کرکے ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے۔ جس پر فاضل نے درخ;واست کی سماعت منظور کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کاریکارڈطلب کرلیا،